اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے یوسی سطح پر عوامی نمائندوں کو مکمل اختیار دیا جائے ،مسلم لیگی رہنمائوں کا سندھ حکومت سے مطالبہ

PML-N KARACHI ASMAT ANWER MEHSOOD

PML-N KARACHI ASMAT ANWER MEHSOOD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاہے کہ کراچی کی تمام ضلعوں میں مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی اُمیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پالیسی کی تائید ہے ،کراچی کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنی خدمت کے لئے اُمیدواروں کا چنائو بہتر انداز میں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنماء حاجی چن زیب کے ہمراہ کیماڑی سے نو منتخب یوسی چیئر مین آصف خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عصمت انور محسود نے آصف خان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آصف خان کی کامیابی کیماڑی کے کارکنان کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے انشا اللہ کارکنان جدو جہد کو تیز کرکے شہر کراچی کو مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا قلعہ بنا ئیں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور حاجی چن زیب نے سندھ حکومت سے مطالبہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے یوسی سطح پر عوامی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنا یا جائے تاکہ علاقائی ترقی ،عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرکے عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا جاسکے لیگی رہنمائوں نے کہاکہ اگر اختیارات کی منتقلی کو یقینی نہ بنا یا گیا تو مسلم لیگ(ن) عوام کے ہمراہ بھر پور احتجاج کرے گی۔