کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 7/8/2017

 Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خان : ضلع کی عوام نے ایک سوچ اور نظریے کی بنیاد پر جو زمہ داری سونپی ہے اس کیلئے ہم عوام کو جوابدہ ہیں عوام کا اعتماد بحال رکھنے اور ان کی خدمت کرنے کیلئے کسی بھی عملی اقدامات سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار چئیرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جو بھی حکومت میں آیا اس نے بڑے بڑے عوے تو کیے لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ہم نے حسب وعدہ تبدیلی لا کر ضلع گجرات کا نقشہ ہی بدل دیا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے میگا پراجیکٹس مکمل کرائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ گلیوں و نالیوں اور نکاسی آب جیسے مسائل کے حل کیلئے بھی کوشش کی لیکن ابھی بھی بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ ضلع گجرات کے تمام مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں جس کے حل کیلئے اپنی پوری توانائی صرف کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی بھی کمی نہیں تھی لیکن انھیں صحیح طور پر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کے مسائل کو مد نظر رکھا اور اسکے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔

کوٹلہ ارب علی خان ( )چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے لنگڑیال کے دو متحارب گروپوں میں صلح کرا دی چوہدری ظفر لنگڑیال اور محمد بوٹا لنگڑیال کے درمیان عرصہ دراز سے لڑائی جھگڑا چلا آ رہا جس کی وجہ سے تھانہ گلیانہ اور تھانہ ککرالی میں مقدمات درج تھے دونوں گروپوں کے کئی افراد بھی ان کی لڑائی کی وجہ سے جیل میں بند تھے دونوں گروپوں کی لڑائی کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہراس کی ہوا قائم تھی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر چوہدری عابد رضا کی موجودگی میں دونوں گروپوں کے سرکردہ افراد نے فی سبیل اللہ ایک دوسرے کو معاف کر کے گلے لگا لیا اس موقع پر اکٹھ میں موجود معززین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ اپنے والد چوہدری عبدالمالک مرحوم اور بھائی حاجی عبدالخالق مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ میں امن امان کیلئے کوشاںہیں ڈیرہ داری ہمارا خاصہ اور ہماری بنیاد ہے لوگوں کے مسائل حل کر کے اور صلح کرا کر بہت خوشی حاصل ہوتی ہے مصالحتی کونسلز اور مصالحتی کمیٹیوں کو اوربھی زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایک دوسرے کے خلاف پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کر کے لڑائی جھگڑوں سے بچایا جا سکے انھوں نے کہا کہ میں دونوں فریقین کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنھوں نے رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے کو کھلے دل سے معاف کر دیا ہے اس موقع پر لنگڑیال کے معززین کی کثیر تعداد ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر موجود تھی ۔