ضلع راجن پور کا فرشتہ امداد کا منتظر

Rasheed Ahmed

Rasheed Ahmed

تحریر : عتیق الرحمان
ضلع راجن پور جنوبی پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں کے مکینوں کو ملک کے بڑے شہروں اور اضلاع میں میسر ہونے والی سہولیات سے یکسر محروم ہے۔اس ضلع کے گردونواح خصوصی طور پر کوہ سلیمان اور دریائے سندھ کے سائے میں مقیم لوگوں کو بنیادی سہولیات تک نہیں ملتی۔تعلیم و صحت کا فقدان،بجلی و سڑکوں سے محروم،روزگار کے مواقع ناپید ،کالاکاری ، بنی اور ونی اس علاقہ کا وطیرہ بناہوا ہے۔ظلم و ستم کا بازار سرگرم،طاقتور کمزوروں کو نگل جاتے ہیں ۔پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب باسی وہ پانی پینے پر مجبور ہیں جہاں جانور و انسان یکساں پیاس بجھاتے ہیں۔

روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث کئی روز تک فاقے رہتے ہیں،صورتضال اس قدر افسوسناک ہے کہ قرضوں کا بوجھ اس قدر بڑھ جاتاہے جس کو اداکرنے میں عمربسر ہوجاتی ہے مگر قرض نہیں چکتاچونکہ وہ قرض بھاری بھر قیمت کے ساتھ سود پر دیا جاتاہے۔۔تعلیم و تعلم کی سہولت بھی نہیں ملتی ،صحت کی حالت اس قدر کمزور ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کی بہتات ہے،جو جانوروں اور انسانوں کا برابر علاج کرتے ہیں۔

جبکہ وہ میڈیکل اور طب کی الف بے سے بھی واقف نہیں۔بجلی و سڑکوںکا نظام بھی غیر موجود ہے۔اگرچے موجودہ حکومت میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کی کوششوں سے داجل سے ہڑند اور داجل سے ٹھل ہیرو تک کے راستے میں 13کلومیٹر تک سڑک تعمیر کروائی ہے جو ہر لحاظ سے خوش آئندہ ہے۔

Rasheed Ahmed

Rasheed Ahmed

اس کے ساتھ ڈپٹی سپیکر پنجاب نے ذاتی کوششوں سے علاقہ میں پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ہینڈ پمپ بھی تقسیم کئے یہ امر بھی قابل تحسین ہے البتہ چیف آف گورچانی سے گذارش اپیل ہے کہ ٹھل ہیرو کے باسی بدترین غربت میں زندگی بسر کررہے ہیں جس کے تدارک کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور ان کو باعزت روزگار اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام سکیم،زکوٰة و صداقات سکیم ،صحت کارڈ کو برگھن ،ٹھل ہیرو وغیرہ کے غریب لوگوں میں تقسیم کرنے کا امانت و دیانت داری کے ساتھ انتظام کرانے کا انتظام کریں۔

رشید احمد ولد بشیر احمد قوم بازگیرٹھل ہیرو موضع داجل تحصیل جامپور ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والا یہ کم سن فرشتہ صفت بچہ پیدائشی طورپرافسوس ناک مرض میں مبتلا ہے۔ جس کے باعث وہ تعلیم و تعلم کاسلسلہ بھی جاری نہیں رکھ سکتا۔اس بچے کا والد مال مویشی اور بارانی زمین سے بمشکل گذربسر کرتاہے جس سے صاف ظاہر و معلوم ہوتاہے کہ وہ اپنے بیٹے کے علاج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ بچے کی پشت میں موجود یہ دانہ دن بدن بڑھتاجارہاہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بیماری کا جلد از جلد علاج کرانے کا انتظام کیا جائے ۔ اس بیماری کے باعث یہ بچہ معاشرے کا مئوثر فرد نہیں بن سکتا۔مخیر احباب سے اپیل ہے کہ وہ خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے اس غریب گھرانے کی مددکریں اور مریض بچے کے علاج معالجہ کے لئے ممکنہ مدد فرمائیں۔معاونت کے خواہشمند حضرات یا ڈاکٹر احباب حسب ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔03325292433

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمان