ضلع بھر کے تمام رمضان بازار 22 مئی کو عوام کی سہولیات کے لیے فنکشنل کر دئیے جائیں گے۔ ارقم طارق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ضلع بھر میں رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالہ سے اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ارقم طارق منعقد ہوا۔ جس میں اے ڈی سی آر رائو ریاض اعجاز، اے ڈی سی جی رائو امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر کو آرڈینیشن خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور میڈم ستائش، اسسٹنٹ کمشنر صفد را باد مشتاق ٹوآنہ، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ رانا شکیل اسلم، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق طارق، ڈی او لیبر عمران حیدر ٹیپو، ڈی او سول ڈیفنس محمد اصغر، کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا کہ ضلع بھر میں 12رمضان بازار لگائے جائیں گے ، تحصیل شیخو پورہ میں 5 کرکٹ اسٹیڈیم، پیر بہار شاہ ، سبز منڈی شہر ، مانانوالہ ،فاروق آباد ،تحصیل صفدر آباد میں 2 صفدر آباد سٹی اور خانقاہ ڈوگراں ، تحصیل شرقپور میں 1 سٹی شرقپور ،تحصیل مرید کے میں 2سٹی مرید کے اور نارنگ منڈی ، جبکہ تحصیل فیروز والہ میں 2امامیہ کالونی اور کو ٹ عبدالمالک میں رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تمام انتظامیہ کو متحر ک رہنے کا کہا گیا ہے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خو ردونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خو رودونوش آٹا ، گھی ،چینی ،دالیں ،پھل ، سبزیاں اور گوشت ودیگر سامان ضروریہ بازارکی نسبت کم ریٹ پر دستیاب ہو گا ۔اور رمضان بازاروں میں کوالٹی اور معیار پر کو ئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام رمضان بازار 22مئی کو عوام کی سہولیات کے لیے فنکشنل کر دئیے جائیں گے اور رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے تمام انتظامات فول پروف بنائے جائیں گے جن میں واک تھرو گیٹ اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی وہ اپنی تحصیلوں میں رمضان بازاروں کی کڑی نگرانی کریں اور عوام کو درپیش مسائل کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء خو ردونوش کی تمام چیزیں دستیاب ہوں۔