کروڑ لعل عیسن کی خبریں 3/12/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ 5 سمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مؤثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اور ضلع کے 802152 ووٹرز کو 638 پولنگ سٹیشنوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے فل پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور دیگر اضلاع کی پولیس فورس کے جوان انتخابات کے پرامن آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لئے خدمات سر انجام دیں گے یہ بات انہوں نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بتائی۔ DRO نے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کے روز الیکشن کمیشن کے وضع کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مقررہ سائز سے زائد آویزاں کئے گئے تمام بینرز ، پینافلیکس و دیگر پبلیسٹی مٹیریل قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ امیدواران کے خلاف قواعد و ضوابط کے انضباطی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ڈی آر او نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کے اسلحہ لائسنس بمعہ اسلحہ ضلع کے آٹھوں تھانوں میں جمع کروایا گیا ہے اور 5 دسمبر کو کسی طرح کے اسلحہ کے نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور اس سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی آراو نے مزید کہا کہ 5 دسمبر کو ضلع لیہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے اور پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے کسی جلوس یا ریلی کے صورت میں نہ آئیں اس پابندی کا اطلاق ہر شخص پر بلا امتیاز و بلا تخصیص لایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) ضلع لیہ میں 5 دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 11 ریٹرننگ آفیسر کام کر رہے ہیں ان میں یونین کونسل 1تا8 کے لئے اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، یونین کونسل 9تا16 کے لئے ای ڈی او زراعت ظفراللہ سندھو یونین کونسل 17تا24 کے لئے اے سی لیہ منظور احمد خان چانڈیہ، یونین کونسل 25تا33 کے لئے اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں ، یونین کونسل 34 تا41 کے لئے ڈی ڈی او زراعت کروڑ منیر احمد، یونین کونسل 42تا 48 کے لئے اے سی چوبارہ جام آفتاب حسین جبکہ میونسپل کمیٹی لیہ کے لئے ٹی ایم او عثمان جاوید میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے لئے ڈی او پاپولیشن ویلفئیر عرفان جی میونسپل کمیٹی کروڑ کے لئے ٹی ایم او کروڑ ممتاز حسین، میونسپل کمیٹی فتح پور کے لئے ڈی ڈی ایگرانومی کروڑ غلام عباس اور میونسپل کمیٹی چوبارہ کے لئے ڈی ڈی زرعت چوبارہ غلام فرید خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) بلدیا تی انتخا با ت میں ضا بطہ اخلا ق کی خلا ف ورزی پر ریٹرنگ آفیسر ظفر اللہ سندھو نے دھو ری اڈا ، جمن شاہ کے مختلف علا قوں میں مقررہ سائز سے بڑے لگا ئے گئے 90 بینرز اتاروا لیے اور متعلقہ ممبران کو اس سلسلہ میں نو ٹس دئیے گئے انہو ں نے اس مو قع پر بتا یا کہ ضلع بھر میں اس کی چیکنگ کی جا رہی ہے کہ ضا بطہ اخلاق پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جاسکے ۔

طارق محمود پہاڑ لیہ