شیخوپورہ کی خبریں 20/10/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کے بچوں کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔ زیر تعمیر بلڈنگ کی تزین و آرائش اور اساتذہ کی تقرری آخری مراحل میں ہے، کوالیفائڈ سٹاف کے ذریعے بہترین ماحول میں اعلی تعلیم کی فراہمی پہلا مقصد ہے۔ شیخوپورہ کے طالبعلم کسی دوڑ میں پیچھے نہیں رہ سکتے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں بھیجنے اور زمانے کا مقابلہ کرنے کہ لیے ابتدائی سطح پر معیاری درسگاہوں کی فراہمی ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے نئے بنائے جانے والے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے شعبہ صحت میں بہتری لانے کہ ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں جدت کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظام میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اساتذہ کی تقرری میرٹ پر کی جا رہی ہے کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سے میرٹ اور قابلیت کی بنیادوں پر تقرری سب سے پہلے آتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیاریاں تقریبا مکمل ہیں اور بہت جلد سکول بچوں کی بہترین درسگاہ کے طور پیش کیا جائے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر خطرناک ڈبہ اسٹیشن کے خلاف کریک ڈائون کے تحت ایک بار پھر ایکشن لے کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کی جانب سے متعدد دکانیں سیل اور بیشتر کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ اس حوالے سے کئی بار دی جانے والے وارننگ کے باوجود دوکانداروں نے مختلف علاقوں میں ڈبہ اسٹیشن بنا رکھے ہیں جن کی وجہ سے گرد و نواح میں لوگوں کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ ڈی سی او ارقم طارق نے نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ علاوی ازیں ٹی ایم او فدا میر کے زیر نگرانی پیدل گزرگاہوں کو کاروباری مْقاصد کے لئے استعمال کرنے والے قبضہ گروپ کے خلاف ریلوے روڈ پر ایکشن لیا گیا جس میں ناجائز تجاوزات کو ہٹا کر راستے صاف کروائے گئے اور ساتھ ہی آئندہ احتیاط کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحانات کے پیش نظر شیخوپورہ کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ۔ امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک رکھنے اور کسی بھی قسم ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لئے دو دن تک نافذ العمل ر ہنے والی دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی کاروائی عمل میں لانے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News