تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ کا مختلف پرائمری کا اچانک دورہ

Tilhar

Tilhar

تلہار (نمائندہ ) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ نے مختلف پرائمری اسکول شاہ واہ،گھامن خاصخیلی ،وڈل چانگ ودیگر میں اچانک دؤرا کیا۔

اس دوران اسکول کا عملا اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جن کو ہدایت دیتے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں اسکول میں بچوں کی حاضری یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ اسکول کی انرولمنٹ بڑہائی جائے شاگردوں کے والدین سے ملاقات کر کے ہر بچے کو اسکول میں داخلا کروانے پر آمادہ کریں۔