ضلع زیارت میں لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانیے کو کم کیا جائے، مولوی نور احمد شاہ

Load Shedding

Load Shedding

زیارت (نمائندہ) جمعیت علماء اسلام چینہ پیچی یونٹ کے صدر مولوی نور احمد شاہ حقانی، سرپرست اعلیٰ مفتی محمد اسلم ،مولوی عبدالوہاب ،نور اللہ خان ، عبدالفتاح ،عبدالقاہر ،عبدالمناف اور اللہ نور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع زیار ت کے عوام کا دارومدار زراعت پر ہے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیب ویلوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں۔

لیکن دوسری جانب اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے منہ کا نوالہ چھینا ہے ایک سو بتیس کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام کے باوجود لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہے ضلع زیارت میں سردیوں کے موسم میں تمام ٹیوب ویل بند رہتے ہیں۔

لیکن ابھی بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جوں کے توں ہے اب باغات کا باقاعدہ سیزن شروع ہونے کو ہے اگر لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاتو باغات خشک ہو کر عوام نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔

حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ضلع میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں تاکہ زیارت کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔