سب ڈویژن میپکو کروڑ ہمارے ہاں آئے اور بغیر کوئی وجہ بتائے کنکشن بجلی منقطع کر دیئے

Protest

Protest

کروڑ لعل عیسن (تحصیل رپورٹر) گزشتہ روز بستی کیرو کے مکینوں علی شاہ ولد سید غلام شبیر شاہ قوم سید بخاری سکنہ موضع مڑھانوالی (جنرل کونسلر سکنہ موضع مڑھانوالی (جنرل کونسلر۔ منور عباس ولد اللہ وسایا خضر عباس ولد مرید حسین عزیز حسین ولد غلام رضا محمد ثقلین ولد فدا حسینواصف حسین ولد غلام محمد۔ غلام باقر خان ولد مرید حسین خان محمد عمران ولد خادم حسین امان اللہ ولد ربنوازغلام حر ولد طالب حسین۔ الطاف حسین ولد ضمیر حسین جملہ اقوام بلوچ سرگانی ساکنان بستی کیرو، بچی والاتحصیل کروڑ نے بذریعہ کونسل: شاہجہان مصطفے خان نتکانی ایڈووکیٹ کروڑایڈیشنل سیشن جج صاحب بااختیارات جسٹس آف پیس کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ۔ ایس ڈی پی او کروڑ لعل عیسن ایس ایچ او کروڑ میاں سلیم اقبال اسسٹنٹ منیجر کروڑ ملک ظفر اقبال جنجوعہ (لائن سپریڈنٹ) اور لائن میں محمد ہاشم میپکو واپڈاضلع لیہ کے خلاف ایڈیشنل سیشن کروڑکو تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ کہ آج سے تقریباً 10 دن قبل سب ڈویژن میپکو کروڑ ہمارے ہاں آئے اور بغیر کوئی وجہ بتائے کنکشن بجلی منقطع کر دیئے ایک دو روز تک ہم نے یہ سمجھا کہ شاید کوئی لائن میں خرابی ہے۔

کافی روز گزرنے کے بعد محکمہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کے ہمسایہ بستی کنگروالوں نے بجلی چوری کر رکھی ہے اسلئے تمام علاقہ کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پوری بستی واپڈا کے مستقل صارف ہیں۔ اور ہر ماہ اپنا بل بجلی باقاعدگی سے ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ ادا شدہ بل بجلی بھی واپڈا کے اہلکاروں کو دکھائے گئے لیکن وہ کوئی بات سننے کو تیار نہ ہیں پچھلے دس روز سے سخت ذہنی و جسمانی اذیت میں ہیں۔

طالب علم اپنی پڑھائی سے محروم ہیں۔ پچھلے دس روز میں ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ بغیر کسی وجہ کے بغیر اطلاع کئے غیر قانونی طور پر ہمارے کنکشن بجلی منقطع کر کے غیر قانونی حرکت و بدمعاشی کا ثبوت دیا ہے۔ جو کہ ہم صارفین کے حقوق کے خلاف سراسر زیادتی ہے انھوں نے کہاکہ واپڈا کے اہلکار بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور دھمکی دیتے ہیں کہ اگر رقم نہ ادا نہ کی گئی تو ساری زندگی اندھیرے میں رہو گے۔ الزام لگایا کہ مقامی پولیس بھی سنوائی نہیں کر رہی انھوں تحریری درخواست میں پولیس اور واپڈا کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ کیا۔