دیا مرزا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر مقرر

Diya Mirza

Diya Mirza

نئی دہلی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے کے بعد دیا مرزا اب بھارت میں تحفظ ماحولیات کیلئے کام کریں گی۔

دیا اس سے قبل بھی ماحولیات پر کام کرچکی ہیں اور ان کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے ۔اپنی تقرری پر دیا مرزا نے کہا مجھے فخر ہے کہ اب میں تحفظ ماحولیات کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ ملکر کام کرسکوں گی۔