دیار بکر میں دہشت گردوں کا حملہ، ایک محافظ شہید تین زخمی

Diyarbakır Terrorist Attack

Diyarbakır Terrorist Attack

ترکی (جیوڈیسک) دیار بکر میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کے بعد واپس آنے والی محافظوں کی ویگن پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک محافظ شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں نے لیجے تحصیل کے قریب ویگن پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک محافظ شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر دیار بکر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔دہشت گردوں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔