ڈاکٹر مکرم علی اور ڈاکٹر لبنیٰ مکرم کاایس ایم المنائی 1990ء بیچ کے ڈاکٹر ہماء شہاب ،ڈاکٹر طارق جمیل مغل اور دیگر کو مبارکباد

SMC ALUMNI

SMC ALUMNI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع ،ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر شہاب اللہ اور ڈاکٹر لبنیٰ مکرم نے ایس ایم المنائی 1990ء بیچ کے گریجوٹیس کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں نئے لیکچر ہال کی تعمیر اور اسے پروفیسر اخلاق النبی کے نام سے منسوب کرنے پر 1990ء بیچ کے گریجویٹس ڈاکٹر ہماء شہاب ،ڈاکٹر طارق جمیل مغل ،ڈاکٹر سہیل رفیع اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قابل تقلید عمل قرار دیا ہے

،رہنمائوں نے ایس ایم المنائی کی سالانہ ونٹر میٹنگ اور سلور جوبلی کے حوالے سے شاندار تقریبات کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے کے حوالے سے کاوشوں پر تمام سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔