ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کی طرف جانے والے مورجھر موڑ کے آس پاس 30 سے زائد بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کی طرف جانے والے مورجھر موڑ کے آس پاس 30 سے زائد موبائیلز 3 بکتر بند گاڑیاں اور دو بلیک کلر کی ویگو پہنچ گئیں ہیں جس کے اندر ایس پی بدین ہونے کی خبر ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مرزا کو حیدرآباد جانے سے روکنے کے لیئے سب موومینٹ کی جارہی ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے کہ ایس پی بدین مجھے گرفتار نہیں کرسکتا جس کے ری ایکشن میں یہ سب کاروائی کی جا رہی ہے… دوسری جانب مرزا فارم کے اندر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے دوست اندر پرسکون ماحول میں دعوتیں اڑا رہے ہیں ہنسی مذاق کھانا پینا چل رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو۔