ایس ایم سی المنائی ونٹر میٹنگ و سی ایم ای پروگرام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹ کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کی سالانہ ونٹر میٹنگ و سی ایم ای پروگرام مورخہ 12 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے جناح سندھ یونیورسٹی کراچی خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع ہونگے جبکہ سی ایم ای پروگرام میں نیرو لوجی پر ماہر نفسیات ڈاکٹر پروفیسر شوکت علی ،پروفیسر رضا الرحمن (سول ہسپتال) ڈاکٹر وسیم (بقائی میڈیکل یونیور سٹی اور جناح سنمدھ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات خصوصی لیکچر دینگے ۔جبکہ سالانہ ونٹر میٹنگ کے سلسلے میں 13 دسمبر 2015ء کو ری یونین اور انٹر گالا کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

جس میں ایس ایم سی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو اُن کی گراں قدر خدمات پر ایورڈ دیئے جائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی فاروق ستار ہونگے۔