دوحہ میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق کا فضائی مظاہرہ

Pakistan Doha

Pakistan Doha

دوحہ (جیوڈیسک) پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم نے دوحہ میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں کا فضائی مظاہرہ دیکھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں نے قطر کی فضاؤں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف اور قطر کے وزیر اعظم کوجے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ قطر کے وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارکردگی کو سراہا اور عملے سے ملاقات بھی کی۔