ڈالر نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، 111 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر بے قابو ہو گیا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر نے تمام حدیں پار کر لیں۔ 105 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے والا ڈالر دوران ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 111 روپے کو بھی عبور کر گیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 4 سال کی بلندترین سطح پر، 108 روپے 41 پیسے کا ہو گیا

بینکنگ ذرائع کے مطابق، امپورٹرز ڈالر کی خریداری میں مزید تیزی دکھا رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز ڈالر کی قدر میں اضافے کی توقعات کے سبب اس کی فروخت سے انکار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طلب اور رسد کا فرق بڑھ جانے سے ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے۔