ڈالر پھر مہنگا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) روپیہ کمزور اور ڈالر ایک بار پھر جان پکڑنے لگا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 47 پیسے اضافے سے 106 روپے 17 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے اضافے سے 106 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے لئے گئے ہنگامی اقدامات کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی کار رجحان دیکھا گیا مگر درآمدی بلوں کی ادائیگی کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت فوری طور پر ڈالر کو لگام دینے کے اقدامات نہ کیے تو روپیہ بہت تیزی سے تنزلی کا شکار ہو جائے گا جس کے سبب درآمدات مزید مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر واجب ادا قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔