ڈالر کی اونچی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا

Dollar

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات بھی روپے کی قدر مستحکم رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 107 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

اسکے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 06 پیسے اضافے سے 105 روپے 38 پیسے ہو گیا جسکی وجہ سے پاکستان روپیہ آج دباؤ کا شکار رہا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اُڑان اسی طرح جاری رہتی تو یہ ملکی نہ صرف ملکی قرضوں پر اثر انداز ہو گا بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی عدم استحکام کا شکار ہو گی۔

واضع رہے 3 جولائی کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 فیصد اضافے سے 108 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔