ایک ڈالر بارہ سینٹ کا معجزہ

Dollar

Dollar

تحریر : ارشاد عرشی ملک
دوپہر کا وقت تھا گرمی میں شدت تھی بڑی اور گہری سوچ میں معصوم روبی تھی پڑی اس نے بستے سے نکالی ایک تھیلی پنک سی چڑ مڑا اِک نوٹ اور کچھ ریزگاری اس میں تھی فرش پرپھیلا کے سکوں کو کیا اُس نے شمار ننھی ننھی انگلیوں سے کی یہ گنتی بار بار ایک ڈالر اور بارہ سینٹ تھی یہ کل رقم شاپ کی جانب اٹھے معصوم روبی کے قدم تھی بہت یخ اور مہنگی یہ دوائوں کی دکاں جیب میں پیسے بہت ہیں تھا یہ روبی کو گماں اس گھڑی رَش تھا بہت مصروف تھے افراد سب واسطے روبی کے عرشی صبر کچھ مشکل تھا اب اس نے پھر اسٹور کے مالک کو متوجہ کیا جو ضروری بات تھا اِک اجنبی سے کر رہا چڑ کے مالک نے کہا روبی سے ہاں کیا چاہیے؟ ٹافیاں گر چاہیے تو دوسری منزل سے لے

روبی :۔۔ مجھ کو اپنے بھائی کے بارے میں کچھ کرنی ہے بات وہ بہت بیمار ہے تکلیف سے کٹتی ہے رات
سٹور کا مالک :۔۔(بات کاٹ کر) جس دوائی کی تمہیں حاجت ہے اُس کا نام لو اور دوا لینے سے پہلے کاونٹر پر دام دو
روبی :۔۔ معجزہ لینے کو انکل جی میں گھر سے آئی ہوں
اور اپنی کُل رقم ہمراہ اپنے لائی ہوں
سٹور کا مالک : ۔۔(مسکرا کر) معجزہ؟ ہم معجزے رکھتے نہیں دکان میں معجزے بیچیں تو شائد ہم رہیں نقصان میں

روبی :۔۔ تین سالہ بھائی میرا جس کا نام عمار ہے وہ گذشتہ چھ مہینے سے بہت بیمار ہے اس کے سر میں بڑھ رہی ہے کوئی شے تیزی کے ساتھ جب وہ روتا ہے تو ماں روتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ابو کہتے ہیں بچا سکتا ہے اس کو معجزہ مہربانی کر کے دیجئے جلد مجھ کو معجزہ دیکھئے شائد کہیں رکھا ہو اچھا معجزہ بولئیے کتنے میں مل جائے گا چھوٹا معجزہ؟
سٹور کا مالک :۔۔ کس نے تم سے کہہ دیا ہم بیچتے ہیں معجزہ گر دوا لینی ہے لو یونہی نہ کھائو سر مرا اجنبی جو شوق سے یہ گفتگو تھا سُن رہا ننھی روبی کی طرف چاہت سے متوجہ ہوا

Medicine

Medicine

اجنبی :۔۔ ننھی بچی پھر کہو تم کہہ رہی تھی بات کیا؟ بھائی کو تمہارے ہے درکار کیسا معجزہ؟
روبی :۔۔ مجھ کو اِس بارے میں انکل جی نہیں کچھ بھی پتہ بھائی میرا ٹھیک ہو جائے یہ کرتی ہوں دعا ماں یہ کہتی ہے کہ اُس کو آپریشن چاہیے اور یہ ممکن نہیں ہے میرے ابو کے لئے ابو کہتے ہیں بچا سکتا ہے گر تو معجزہ زندگی اس کو دلا سکتا ہے گر تو معجزہ معجزہ میں مفت لینے کے لئے کب آئی ہوں میں تو اپنی کل رقم ہمراہ اپنے لائی ہوں
اجنبی :۔۔ کتنے پیسے ہیں تمہاری جیب میں بتلاؤ تو معجزہ جن سے خریدو گی ذرا دکھلاؤ تو

روبی :۔۔(خوش ہو کر) ایک ڈالر اور بارہ سینٹ ہیں کر لیں شمار میں نے تو اچھی طرح اِن کو گِنا ہے تین بار
اجنبی :۔۔ (مسکرا کر) ایک ڈالر اور بارہ سینٹ؟ ارے کافی ہیں یہ بس اسی قیمت میں مل جاتے ہیں چھوٹے معجزے یہ رقم دے دو ، اور اپنے گھر مجھے لے جائو تُم اپنے ابو اور امی سے مجھے ملواؤ تُم چاہتا ہوں دیکھنا بچے کو جو بیمار ہے تا یہ جانوں معجزہ کیسا اُسے درکار ہے؟ معجزہ چھوٹا سا میرے پاس اِک ہے تو سہی گر دعا شامل ہو شائد کام آجائے وہی اجنبی کو دے کے فوراً اپنی کل سوغات کو کس کے پھر روبی نے پکڑا اجنبی کے ہاتھ کو

Surgery Doctor

Surgery Doctor

سرجری کا اِک بڑا ماہر تھا مردِ اجنبی اور پھر میدان بھی اس کا تھا نیورو سرجری آپریشن مفت میں پھر چھوٹے بھائی کا ہوا
اور ہنستا کھیلتا عماّر گھر کو آگیا ایک دن خوش خوش بہت بیٹھی تھی ساری فیملی اور ماں روبی کی اس کے باپ سے تھی کہہ رہی میں تو کہتی ہوں کہ ہے یہ آپریشن معجزہ خرچ اس پر ایک دھیلا بھی نہیں کرنا پڑا مسکرائی سن کے روبی اپنی ماں کی بات کو معجزے کی اصل قیمت جانتی تھی صرف وہ ایک ڈالر اور بارہ سینٹ کا تھا معجزہ اور یہ قیمت تو دی تھی آپ روبی نے چکا

تحریر : ارشاد عرشی ملک