ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

Dollar and Gold

Dollar and Gold

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کی اڑان بدستور جاری ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بدستور 105 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کی کمی سے 47 ہزار 50 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے کمی سے 40 ہزار 328 روپے کا ہو گیا ہے۔