ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار نو سو پچیس میگاواٹ تک پہنچ گئی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار نو سو پچیس میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ کے قریب ہے تاہم اس کے باوجود شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

وزارت پانی و بجلی نے عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم عید کے پہلے ہی روز 5 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

دوسری جانب ذرائع اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 16 ہزار 925 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور ایک سے دو روز میں بجلی کی پیدوار 17 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ سسٹم کی اپ گریڈیشن سے ریکارڈ بجلی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل جنوری میں نیشنل گرڈ 15 ہزار 400 میگاواٹ کا لوڈ نہیں اٹھا سکا تھا ادھر صورت حال یہ ہے کہ اس وقت بھی شہروں میں 6 جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔