ملکی مسائل کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام ہونا ضروری ہے: رانا ثنا اللہ

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے پی ٹی آئی کی دھرنا سیاست ملک میں سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے جسکی وجہ سے پاکستان کا ایک قیمتی سال ضائع ہوا۔

انکا مزید کہنا تھا کے فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ کا کوئی گروپ نہیں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف مئیر کے نام کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے نمائندوں سے یکساں سلوک کیا جائے گا۔