ملکی جامعات کی رینکنگ جاری، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا پہلا نمبر

University

University

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی ایک بار پھر ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں پرسبقت لے گئی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2014 کیلئے ملک بھر کے جامعات کی رینکنگ فہرست جاری کی جس میں قائداعظم یونیورسٹی حسب معمول پہلے نمبر پر، فیصل آباد کی ایگریکلچرل یونیورسٹی دوسرے جبکہ پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ انجینئرنگ کیٹیگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس کیٹیگری میں آئی بی اے کراچی، ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز کیٹگری میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، میڈیکل کیٹیگری میں آغا خان یونیورسٹی اور آرٹس کیٹیگری میں این سی اے لاہور پہلے نمبر پر رہیں۔

جنرل کیٹگری میں بھی قائداعظم یونیورسٹی پہلے نمبر پر، کام سیٹس اسلام آباد دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والی جامعات کو خبردار کیا اور کہا کہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔