ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا کثیر الجہتی ایجنڈا اور منفرد پہچان مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ہلیری کلنٹن

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکہ (جیوڈیسک) ایک ٹی وی انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاہ فاموں پر کڑی تنقید اور باراک اوبامہ کی شہریت کو ٹارگٹ کرنا ان کی سطحی اور تنگ نظر سوچ کا اظہار ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ غیر ملکیوں اور سیاہ فاموں کیخلاف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر کے امریکہ کی خدمت کے بجائے امریکہ کی منفرد پہچان اور اس کے کثیر الجہتی ایجنڈے کو مسخ کر رہے ہیں.

ادھر لاس اینجلس میں سینکڑوں غیر ملکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مارچ کیا.مظاہرین ٹرمپ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کے ہاتھوں میں نسلی تعصب کیخلاف پلے کارڈز تھے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں مسلمانوں اور امریکہ میں مقیم دیگر اقوام کیخلاف انتہائی سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکہ کی امیگریشن پالیسی پر نظر ثانی کو امریکی عوام کی بقا کیلیے ضروری قرار دیا تھا.