ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری ہیڈ کوراٹر کے سامنے کفن پوش احتجاج

Protest

Protest

نیویارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہیڈکواٹر کے باہر اُن کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ گئے۔ یہ احتجاج گن کنٹرول کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی طرف سے کیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق امریکا میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔