ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقیات سے گر گئے، معذور صحافی کو تذلیل کا نشانہ بنا ڈالا

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف تو زہر اگلتے ہی رہتے ہیں لیکن اس بار اپنے زہریلے بیانات کا دفاع کرنے کے لئے ایک معذور صحافی کو بھی نہ بخشا۔ ری پبلکن امیدوار نے شوشا چھوڑا کہ نائن الیون کے بعد امریکی مسلمانوں نے جشن منایا۔

نیویارک ٹائمز کے معذور رپورٹر کو ان کا لکھا ہوا آرٹیکل یاد دلاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مضحکہ خیز انداز اپنایا۔

معذور صحافی کی تذلیل کرنے والے ری پبلکن امیدوار نے کوئی سیاسی کارنامہ تو نہیں دکھایا البتہ اداکاری کے جوہر ضرور دکھا دئیے۔