ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ بشارالاسد کے خلاف سرگرم کئی عسکری گروپوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں کہ وہ کس کے ایماء پر جنگ لڑ رہے ہیں۔

امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ شامی اپوزیشن کی مسلح مدد بند کر دے۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے کئی اپوزیشن عسکری گروپ مجہول النسب ہیں۔ وہ امریکا کی مدد سے جنگ لڑرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس نے بشارالاسد کی مدد ترک نہ امریکا ماسکو سے براہ راست محاذ آرآئی کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بشارالاسد کے خلاف لڑ رہاہے جب کہ اسد رجیم داعش کے خلاف بھی جنگ کررہی ہے۔ داعش کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔