ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے ہندوؤں نے پوجا پاٹ شروع کر دی

Worship

Worship

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کے ایک کٹر گروپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے منتر پڑھے، ان کی تصویر کو تلک لگایا اور آگ روشن کی۔ اس پوجا پاٹ میں درجنوں ہندوؤں نے حصہ لیا جو ٹرمپ کو امریکہ کا اگلا صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کٹر نظریات کے حامل ہندوؤں نے اپنے بھگوان کے آگے بنتی کہ وہ ان کے پسندیدہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔ کہا جا رہا ہے کہ ہندوؤں کا یہ گروپ اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت پسند کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں تمام تر مخالفت اور ناپسندیدگی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی یقینی نظر آ رہی ہے۔