ڈوپنگ سکینڈل: روس نے چار خواتین ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی

Women Athletes

Women Athletes

ماسکو (جیوڈیسک) روس کی اولمپک کمیٹی (آر او سی) نے ڈوپنگ سکینڈل میں یورپین 800 میٹر دوڑ کی سلور میڈلسٹ ایرینا مراچیووا سمیت چار ایتھلیٹس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ایرینا پر بھی دو برس کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ ماریا نیکولیوا اور یلیینا کو چار، چار برس کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

آر او سی نے اس کے بعد پہلی بار ایتھلیٹس کو سزائیں سنائی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے ڈوپنگ سکینڈل میں روس پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔