ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کا حکم نظر انداز، غیر قانونی نمبر پلیٹس نہ اتاری جا سکیں

Number Plates

Number Plates

ملکہ، پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کا حکم نظر انداز، پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس نہ اتاری جا سکیں تفصیل کے مطابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے گزشتہ ہفتے تھانہ گلیانہ میں کھلی کچہری کے دوران ایک حکم نامہ جاری کیا تھا۔

جس میں تمام ایس ایچ او ز کو کہا گیا تھا کہ تمام غیر سرکاری موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار دیں ۔تاحال روڈ پر پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں کی نمبر پلیٹس عوام کے ذاتی موٹر سائکلوں اور گاڑیوں پر لی ہوئی ہیں۔

پولیس کی نمبر پلیٹ لگائے پھرنے والوں کو بھی پولیس سے خطرہ ہے کہ کہیں ان کو پکڑنہ لیا جائے ۔جبکہ ممکنہ طور پر خطرہ ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگا کر یپرائیویٹ موٹر سائیکل سوار مختلف دھندوں میں مصروف عمل نہ ہوں۔