ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی مستشار فتحی الملا سے ملاقات

اسلام آباد ( عبدالرحمن الازہری) اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی جمعیت عربیہ اسلامیہ مصر کے ناظم مستشار فتحی الملا سے ملاقات دونوں سربراہان نے اتفاق کیا کہ اسلامی یونیورسٹی میں قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں اسلام کے مثبت و انسانی خدمات کو اساسی موضوع بنایا جائے گا،ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے الجمعیة العربیة الاسلامیہ کے ناظم مستشار فتحی الملاسے بھی ملاقات کی ۔اس ملاقات میں الجمعیة العربیة الاسلامیہ کی سرگرمیوں سے جانکاری حاصل کی گئی جس میں ادارہ کی علمی و تاریخی اور ثقافتی خدمات پر گراں قدر معلومات فراہم کی گئیں ۔اس ملاقات میں ادار کے سربراہ نے یقین دلایا کہ وہ اسلامی یونیورسٹی میں اپنے اساتذہ کو بھیج کر اپنا تعاون پیش کریں گے۔

یہ اساتذہ اسلامی یونیورسٹی میں مختلف سیمینار سے خطابات کے ساتھ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے جس میں اسلام کے مثبت و انسانی خدمات کو اساسی موضوع بنایا جائے گا۔اوریہ بھی طے پایا کہ اسلامی یونیورسٹی اور ادارہ الجمعیة العربیہ اساتذہ و ریسرچرز کا باہم تبادلہ بھی کریں گے۔اس ملاقات میں متعدد اساتذہ موجود تھے اور اس ملاقات کا اہتمام ڈاکٹر اشرف عبدالرافع ،ڈاکٹر خالد فواد اور ڈاکٹر محمد ناشی نے کیا بعدازاںصدرجامعہ نے الجمعیة العربیة الاسلامیہ کے مقدر علماو شیوخ کو ایک علمی و فکری لیکچر بھی دیا جس میں ڈاکٹر محمد استاذ الحضارة الاسلامیہ اور سربراہ الجمعیة العربیہ اور مستشار فتحی الملا الامین ناظم الجمعیة سمیت دیگر سینئر اساتذہ شریک تھے۔

Dr Ahmed Yousef Aldarwaish And  Mustshar Fathi al Mulla Meeting

Dr Ahmed Yousef Aldarwaish And Mustshar Fathi al Mulla Meeting

Dr Ahmed Yousef Aldarwaish And  Mustshar Fathi al Mulla Meeting

Dr Ahmed Yousef Aldarwaish And Mustshar Fathi al Mulla Meeting