ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت ، 7 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

Dr. Asim

Dr. Asim

کراچی (جیوڈیسک) احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ، گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔

ڈاکٹر عاصم پر ایک ریفرنس میں 13 ارب روپے کی کرپشن اور دوسرے ریفرنس میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ اور بھائی عارف حسین ، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون اور کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی موجود تھے ۔

جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا ۔ ریفرنس کی نقول ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو فراہم کر دی گئیں ۔ عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔