ڈاکٹر عاصم کیس ، نیب کی اسلام آباد میں تحقیقات

Dr. Asim

Dr. Asim

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کی تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ اوگرا اور او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے اوگرا اور او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام اور سوئی سدرن اور ناردرن کے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

تحقیقاتی ٹیم نے سندھ میں ایل پی جی کنویں کی کھدائی اور گیس فروخت کرنے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سندھ میں کنواں کھودنے اور گیس فروخت کرنے کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا ۔ ڈاکٹر عاصم پر کنویں کھودنے اور ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت دینے کا بھی الزام ہے ۔