ڈاکٹر عاصم کیس : جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا

Dr Asim

Dr Asim

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرادیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر ڈاکٹر عاصم کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔جیل حکام نے عدالت کو مزید بتایا کہ ڈاکٹر عاصم ڈپریشن کا شکارہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت ہے اسپتال سے منتقل نہ کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ،سماعت جج کے چیمبر میں ہوئی۔