ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت آج ہو گی

Dr Asim Hussain

Dr Asim Hussain

راولپنڈی (جیوڈیسک) احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، سماعت سے قبل ڈاکٹر عاصم اور کنیڈا کے ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر کے درمیان ملاقات۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔

سماعت سے شروع ہونے سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سیکورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی اس موقع پرعدالت پہنچے تو ڈاکٹر عاصم حسین نے کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔

آج سماعت میں ایک گواہ پر وکلائے صفائی جرح کریں گے جبکہ نیب کی جانب سےعدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔