ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے بڑا کرپشن ریفرنس تیار کر لیا

Dr. Asim

Dr. Asim

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر پٹرولیم کے برے دن لگتا ہے ختم ہونے والے نہیں۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رینجرز کے بعد اب نیب نے بھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایک بڑا کرپشن ریفرنس تیار کر لیا ہے جس میں ضیاء الدین ٹرسٹ اسپتال کو تجارتی بنیادوں پر چلانے، منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

کرپشن ریفرنس ڈاکٹر عاصم کا دہشتگردی کیس میں پولیس ریمانڈ کے خاتمے پر دائر کیا جائے گا اور نیب اس حوالے سے عدالت سے نوے روزہ تحویل مانگے گی۔

متحدہ اور رینجرز کے معاملات بھی پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکے ہیں۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ایم کیو ایم کی اہم گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔