ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب کو پہلی کامبابی مل گئی

Dr. Asim

Dr. Asim

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، تحقیقات کے دوران نیب حکام نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال انتطامیہ سے اسپتال کے سامنے پارک پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے پارکنگ بنانے سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارک کی زمین پر اسپتال انتظامیہ کا قبضہ تھا جہاں اسپتال آنے والے افراد اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے۔

اس خط پر جواب تو نہ آیا مگر پارک کے گیٹ پر دیوار کھڑی کرکے وہاں پارکنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، دیوار کھڑی کرنے کے بعد اب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک پر ہی پارک کی جا رہی ہیں۔