ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی جانب سے ڈگری اردو نصاب کے آن لائن ویڈیو اسباق کی تیاری

Dr. Aslam Farooqi

Dr. Aslam Farooqi

نظام آباد : تلنگانہ و آندھرا کے سبھی ڈگری کالجوں میں اردو زبان دوم مطالعہ ادب حصہ اول و دوم کے نصاب اور شرح پر مبنی آن لائن ویڈیو اسباق ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں۔

ان اسباق کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو میں نصابی نظموں اور غزلوں کے متن کے ساتھ سوال جواب کی شکل میں متن کی تشریح پیش کی گئی ہے۔ اسکرین پر جواب کے متن کے ساتھ پیچھے سے درست تلفظ کے ساتھ متن کو پڑھ کر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طلباء ان ویڈیوز کو آن لائن یا آف لائن ڈائون لوڈ کرکے اپنے فون یا کمپیوٹر پر پڑھ سکتے ہیں اور سن سکتے ہیں۔ ایک ایسے دور میں جب کے طلباء کی جانب سے انٹرنیٹ اور فون کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے محسوس کیا کہ طلباء کے ذوق کی مناسبت سے اردو نصاب اور اس کی شرح کو ویڈیوز کی شکل میں پیش کردیا جائے۔

یہ ویڈیوز شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد کی ویب سائٹ girrajcollegeurdu.blogspot.inاور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کے یوٹیوب چینل aslam faroquiپر اور گری راج کالج کی ویب سائٹggcnzb.ac.inشعبہ اردو پیج پر دستیاب ہیں۔

دونوں ریاست کے طلباء اور اساتذہ کی سہولت کے لئے ان ویڈیوز کے لنک ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کے فیس بک اور واٹس اپ نمبر 9247191548پر دستیاب رہیں گے۔طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ان ویڈیوز کو حاصل کرنے کے لئے واٹس اپ پر رابطہ کریں۔