ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف”رونقِ ادب”منظر عام پر

ROUNAQ E ADAB

ROUNAQ E ADAB

محبوب نگر (راست) نوجوان ادیب و مبصر ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نظم ونسقِ عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی ساتویں تصنیف”رونق ِادب ” (رپورتاژ کا مجموعہ) کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔یہ کتاب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی تعاون سے شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ محترم ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم سابق چیرمین بورڈ آف اسٹڈیزاورینٹل عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے رقم کیا ہے اورجناب واحد نظام آبادی ممتاز شاعر،نقاد، محقق نے تقریظ لکھی ہے۔

اس کتاب کے ابتداء میںدو مضامین ” رپورتاژ نگاری کا فن آغاز و ارتقاء ”اور” رپورتاژنگاری میں خواتین قلمکاروں کی خدمات :قرةالعین حیدر کے خصوصی حوالے سے”شامل ہیں۔اس کتاب میںعلاقہ تلنگانہ میں منعقد ہونے والے اردو کے 24سمیناروںکی رپوتاژ شامل کی گئی ہیں۔ یہ رپورتاژ سمیناروں کے حال و احوال سے مزین ہیں۔ اس کتاب کے ناشرایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس ،دہلی ہے۔

اس کتاب کا عنقریب رسم اجراء انجام دیاجائے گا۔اس کتاب سے قبل ڈاکٹر عزیز سہیل کی6کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ادبی نگینے ،ڈاکٹر شیلا راج کی تاریخی و ادبی خدمات،سماجی علوم کی اہمیت مسائل اور امکانات،میزان نو،مولوی محمد عبدالغفار حیات و خدمات اور دیارِ ادب شامل ہیں۔اس کتاب کو ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس،حیدرآباد،ایجوکشنل پبلشنگ ہاوس دہلی سے خریدا جاسکتا ہے۔

منجانب۔معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر