ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف ”دیار ادب ” کو اردو اکیڈیمی کا انعام

Dr. Aziz Sohail

Dr. Aziz Sohail

محبوب نگر (راست) صحافی، ادیب، مبصر ڈاکٹر عزیز سہیل (نظام آباد) کی چھٹو یںتصنیف ”دیار ادب ” کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے تحقیق و تنقید کے زمرے میںسال 2016ء کے لئے انعام کا مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام نقد رقم اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر عزیز سہیل کی اب تک آٹھ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔دیار ادب تحقیق و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے جس کو بک کارپورشن دہلی نے ISBNکے ساتھ شائع کیا ہے۔

اس کتاب کا پیش لفظ ڈاکٹر محسن جلگانوی نے لکھا ہے جبکہ اس کتاب میں ڈاکٹر شیخ سیادت علی ،جناب نعیم جاوید (سعودی عرب )کی تقریظ بھی شامل ہیں۔اس موقع پرڈاکٹرشیخ سیادت علی ،حلیم بابر،ڈاکٹر ناظم علی ،ڈاکٹر اسلم فاروقی ،ڈاکٹر محمد غوث ،محمد علی دانش،محبت علی منان،تقی احمد تقی ،محسن خان ،محمد عبید اللہ اور سید جاوید و دیگرنے ڈاکٹر عزیز سہیل کو مبارکباد پیش کی۔