ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف”میزان نو” کو اردو اکیڈیمی کا انعام

Dr. Aziz Sohail

Dr. Aziz Sohail

محبوب نگر : ادیب، مبصر ڈاکٹر عزیز سہیل، لیکچرار، ایم وی ایس گورنمنٹ کالج محبوب نگر کی چوتھی تصنیف ”میزانِ نو” کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ نے اردو اکیڈیمی کی اسکیم مطبوعات پر انعامات برائے سال 2015ء زمرہ” تنقید و تحقیق” میں انعام سے نوازہ ہے ۔یہ انعام نقد رقم اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر عزیز سہیل کی چھٹویں تصنیف”دیارِادب ”کے عنوان سے اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے تعاون سے اشاعت کے مراحل میں ہیں ۔اس سے قبل ان کی پانچ تصانیف منظر عام آچکی ہیں۔اس موقع پرڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل،کیشو راؤ وائس پرنسپل،ڈاکٹر گیتا نائیک،روی کمار،ڈاکٹر محمد غوث ،عارفہ جبین ،آفرین سلطانہ،واجدہ بیگم نے ڈاکٹر عزیز سہیل کو مبارکباد پیش کی۔

Award Certifcate

Award Certifcate

شعبۂ نشر واشاعت
لیکچرار نظم ونسق عامہ