حاجی ڈاکٹر محمد خلیل نے مثبت صحافت کرکے ضلع جہلم میں کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔ تصور حسین مرزا

Dr Mohammad Khalil

Dr Mohammad Khalil

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) سینئر صحافی و ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جزبہ جہلم حاجی ڈاکٹر محمد خلیل نے قلیل وقت میں مثبت صحافت کر کے ضلع جہلم میں کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔ مسلسل چار سال سے چھوٹے ضلع جہلم میں پہلا روزنامہ جزبہ ہے جو پہلے دن سے آج تک مثبت صحافتکا ترجمان ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم و صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے بیان میں کیا ہے اور کہا ہے کہ حاجی محمد خلیل کی اعلیٰ بصیرت ہے کہ عوامی حلقے روزنامہ جزبہ کو سیاسی سماجی تعلیمی وکلا، تاج برادری، نوجوانوں اور خواتین سمیت تمام طبقہ فکر کا ترجمان سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا عوامی مسائل و اعلیٰ احکام تک پہنچانے میں ہمہ تن آغوش رہنا روزنامہ جزبہ کا وطیرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے کامیاب اشاعت پرراجہ طارق محمود، ڈاکٹر خلیل سمیت جزبہ سے جڑے تمام اسٹاف کو چوتھی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔