ڈاکٹر منصور خوشتر کو مغربی بنگال اردو اکادمی وحشت کلکتوی ایوارڈ سے نوازے گی

 Mansoor Khushter

Mansoor Khushter

دربھنگہ : جواں سال ادیب و صحافی، سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کے ایڈیٹر اور المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر کو ان کے شعری مجموعہ”کچھ محفل خوباں کی” کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے وحشت کلکتوی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال اردو اکادمی نے سال 2015 اور 2016 میں شائع ہونے والی کتابوں کے مصنفین کو اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ انعام مغربی بنگال میں اسی مہینہ ہونے والی ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ منصور خوشتر کو وحشت کلکتوی ایوارڈ سے نوازے جانے پر بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری، معروف ناقد ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، انور آفاقی (دبئی)، خورشید حیات (چھتیس گڑھ)، غلام نبی کمار (کشمیر)،احسان عالم،نوجوان ناول نگار سلمان عبد الصمد، دربھنگہ ٹائمز کے معاون مدیر کامران غنی صبا، جمیل اختر شفیق، نوشاد منظر (جامعہ ملیہ اسلامیہ)، مرغوب اثر فاطمی، فطین اشرف صدیقی، فاروق اعظم(جے این یو، نئی دہلی)،اصغر شمیم(کولکاتا)شکیل سلفی، بشر رحیمی، نبیل ثنا، آفتاب سمستی پوری، مظہر وسطوی، بشر رحیمی، وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر منصور خوشتر کی غزلوں کا مجموعہ ‘کچھ محفل خوباں کی’ 2015 ء میں دہلی سے شائع ہوا تھا اور اس کی علمی و ادبی حلقے میں کافی پذیرائی بھی ہوئی تھی۔