ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

 NBP Dr M Ali Shah Football Tornament

NBP Dr M Ali Shah Football Tornament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل معرکہ میں نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم نے اپنے عمدہ اور دلکش کھیل کی بدولت مد مقابل مضبوط حریف مسلم برادرز کو رنگی کو 5-0سے عبرتناک شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے بھر پور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا 42ویں منٹ میں ثناء اللہ نے خوبصورت کراس پر نیشنل بنک کے فاروق شاہ نے ہیڈ کے ذریعے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برترتی دلائی دوسرے ہاف میں نیشنل بنک کی ٹیم نے کھیل میں مزید بہتری لاتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑیوں مقبول احمد نے 3گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ زین العابدین نے ایک گول اسکور کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین اورنگی شہباز فٹ بال کلب ریاض احمد خان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر اورنگی شہباز کے وکیل احمد ،فٹ بال لوورز علیم ،سعید اختر ملک ،جنرل سیکریٹری پاک ارکان فائونڈیشن محمد یونس الہاشمی ،مولانا قاسم ،محبوب عالم ،کراچی ککرز کے روح رواں قمر یار خان ،سنیئرکھلاڑی محمد طاہر ،مولانا نور عالم ،ایچ ایم حنیف اور دیگر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں گروپ Aمیں اب تک کے پی ٹی ،پی آئی اے ،کراچی یونائٹیڈ ،سند ھ پولیس اور گروپ Bمیں نیشنل بنک ،کراچی ککرز ،عثمان آباد یونین اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ چکیں ہیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،محمد سلم اور اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔