ڈاکٹر محمد آصف عزیز سینئر صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی تعزیت اور مشر فری ڈسپنسری کے تعاون کے لئے پوران پہنچ گئے

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

جہلم (حکیم عبیدالرحمٰن قریشی) ڈنگہ ممتاز ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد آصف عزیز سینئر صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی تعزیت اور مشر فری ڈسپنسری کے تعاون کے لئے پوران پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے سابق صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی تعزیت اور مشر فری ڈسپنسری کے تعاون کے لئے ڈنگہ کے ممتاز ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد آصف عزیز سابق سینئر نائب صدر نیچروپیتھک سوسائٹی فارہیومین ویلفیئر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کے پاس پہنچ کر مرحوم و مغور ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی بخشش کے لئے خصوصی دعا اور مشر فری ڈسپنسر ی نکودر کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر محمد آصف عزیز نے ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی سماجی رفاحی اور صحافی خدمات کو خوب سراہا اور کہا دوستوں کے لئے ڈاکٹر مظہر اقبال مشر بہتریں تحفہ تھے۔