ڈاکٹر محمد شاہ زیب، ڈاکٹر سلمان اکرم اور ایچ ای سی سکالرز سمیت پاکستانی کمیونٹی کی عشائیہ میں شرکت

Strasbourg

Strasbourg

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس کے شہر سٹربرگ جو عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہیں، تاریخی عمارتیں اور یورپین پارلیمنٹ کی وجہ سے مشہور ہے وہیں پاکستانی ڈاکٹروں اور سکالرز کی بڑی تعداد یہاں پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ 12 فروری کو سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد شاہ زیب اور ایچ ای سی شکالرز کی دعوت پر سٹربرگ میں تشریف لائے۔ ان کے اعزاز میں مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سٹربرگ میں مقیم ڈاکٹر محمد شاہ زیب، ڈاکٹر سلمان اکرم اور ایچ ای سی سکالرز سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ سٹربرگ میں فرینڈز آف پاکستان تنظیم کے لوگوں جن میں فرانسیسی ڈاکٹرز اور اٹالین ڈاکٹر اور چائینیز ڈیلیگیٹ شامل تھے انہوں نے بھی شرکت کی۔

عشائیہ کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر سلیمان اکرم نے سفیر پاکستان سے تمام پاکستانیوں کا تعارف کروایا اور سٹربرگ یونیورسٹی میں ایچ ای سی سکالرز کی ریسرچ اور اچیومنٹس پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر سلیمان نے مستقبل میں پاکستانی محقیقین کی رہنمائی کے لیئے ایک تنظیم بنانے کی تجویز بھی دی جس پر پاکستانی سفیر نے ان کی بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یہ تنظیم مستقبل میں پاکستانی طلبہ کو فرانس میں تحقیق کرنے کے لیئے بطور رہنما کام کرے گی۔ اس کے بعد ڈاکٹر محمد شاہ زیب نے سفیر پاکستان کو آئی آر سی اے ڈی ربوٹک اور لیپروسکوپ سرجری ٹریننگ کے بارے میں بریفنگ دی اورمستقبل میں پاکستانی ڈاکٹرز کے لئے موجود مواقعے کی نشاندہی کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر نازش فیصل نے پاکستان میں پالیاٹیو کینسر ہسپتال کے بارے میں اپنے کام سے متعلق آگاہ کیا۔

آخر میں فرانسیسی ڈاکٹر ڈاکٹر جان مارتین اور ان کی وائف میڈم آسٹریڈ اور اٹالین ڈاکٹر عبدالحامد اور چائینہ سے مس لوئی ہوئی نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرانسیسی مہمانوں نے پاکستانی لباس زیب تن کیئے ہوئے تھے جس پر سب پاکستانی مہمانوں خاص طور پر سفیر پاکستان معین الحق نے ان کی تعریف کی۔

تقریب میں سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں سٹربرگ میں موجود تمام پاکستانیوں کو پاکستان ایمبیسی کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ایمبیسی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستانی کمیونٹی اور فرینڈز آف پاکستان کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو طائف پیش کیئے۔ سفیر پاکستان نے تمام پاکستانی کمیونٹی خاص طور پر ڈاکٹر محمد شاہ زیب اور ایچ ای سی سکالرز کو پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں حصہ لینے کی دعوت دی۔