ڈاکٹر راجندر سنگھ کا روٹری کلب کے دفد سے ایک خصوصی ملاقات

 Rotary Club Meeting

Rotary Club Meeting

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل پبلک امیج کوآرڈینیٹر برائے ساوئتھ ایشیاء ڈاکٹر راجندر سنگھ نے روٹری کلب کے دفد سے ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ، تحمل، برداشت اورمیانہ روی سے مختلف فرقوں، عقیدوں اور مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے سے امن اور سلامتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس کیلئے روٹری ممبران مقامی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سا بق ڈسٹرکٹ گورنر انتھونی رچرڈ نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے مذہبی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ کی قیادت میںممبران مس ثمینہ اشرف، امجد اقبال خان،جان محمد وارثی ،خواجہ ارشاد احمد،احمد اویس، راشد ریاض و دیگر کے ہمراہ ان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ قرآن و سنت کی پیروی اور اسلامی قوانین کی پابندی سے دنیا میں امن ، سکون اور اصلاح ممکن ہے۔

روٹری کلب ممبران مذہبی رہنمائوں کے تعاون سے پولیوبارے آگاہی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں معاشرہ میں امن اور بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنے اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈاکٹر راجندر سنگھ روٹری سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر ملائیشیا سے لاہور آئے تھے۔

کلب ممبران کی طرف سے انھیں رحیم یارخان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی جو انھوں نے قبول کر لی اور بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 Rotary Club Meeting

Rotary Club Meeting

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com