ڈاکٹر سٹرینج امریکی باکس آفس پر چھا گئی

Doctor Strange

Doctor Strange

لاس اینجلس (جیوڈیسک) بینیڈکٹ کمبر بیچ اور ٹلڈا سونٹن کی سپر ہیرو فلم ڈاکٹر سٹرینج نے ویک اینڈ پر چار کروڑ تیس لاکھ مزید کما لئے۔ فلم نے اب تک پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر بزنس کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ اینیمیٹڈ فلم ٹرولز ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم نے اب تک نو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما لئے ہیں۔

ویک اینڈ پر نمائش کے لئے پیش کی گئی سائنس فکشن فلم ارائیول نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے نمبر پر رہی۔

فلم ایک ماہر لسانیات کے گرد گھومتی ہے جس کی خدمات فوج حاصل کرتی ہے تا کہ خلا سے آنے والے پیغامات کا ترجمہ کر سکے۔