گجر نالے سے عدم دلچسپی کے باعث سرکاری افسران کے ساتھ علاقہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا

REPORT EXCULISIVE PICTURE  LOCAL GOVERNEMNT

REPORT EXCULISIVE PICTURE LOCAL GOVERNEMNT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور کے ایم سی کی گجر نالے سے عدم دلچسپی کے باعث سرکاری افسران کے ساتھ علاقہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تین روزہ صفائی مہم کی ناکامی کے چرچے کو روکنے کے لئے گجر نالے کی صفائی کی مہم کا کسی منصوبہ بندی کے بغیر کاموں کا آغاز کر دیا گیا جہاں کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے تاہم گجر نالے کے اطراف مہندم کئے جانے والے مکانات کے ملبے کو اُٹھانے کا عمل بھی تاحال شروع نہیں کیا جاسکا اور گجر نالے سے آنے والی گلیاں مکمل بند ہو چکیں ہیں۔

گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے علاقہ مکینوں آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے سرکاری افسران کے مطابق ضلع انتظامیہ اور ڈی ایم سیز تعاون نہیں کہیں رہی اور مکمل مشنری نہ ملنے کے باعث گجر نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضح رہے کہ سندھ حکومت تاحال گجر نالے منصوبے کے لئے کسی قسم کا فنڈز مختص نہ کرسکی اور دو روزہ ناکام صفائی مہم کو پس پشت ڈالنے میں کامیاب ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔