امیر پٹی کے خوابوں کو سنہری تعبیر دینا ہی میرا مشن و مقصد ہے۔ چیئرمین جی کیو ایم عرفان علی پٹی

JSSMF Aishwariya

JSSMF Aishwariya

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کی جانب سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی مرحوم کی خدمات کے اعتراف اور گجراتی بولنے والی برادریوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایشوریا جونیجو جماعت خانہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر سولنگی پٹی والا کے صاحبزادے و گجراتی قومی موومنٹ کے نو منتخب چیئرمین عرفا ن علی سولنگی عرف پٹی والا نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد امیر علی پٹی والا کی زندگی کا مقصد خدمت اور محبت تھا ‘ وہ ہر ایک سے محبت کرتے اور ہر ایک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے جبکہ گجراتی بولنے والی تمام برادریوں کو یکجا ومتحدکرناان کا سب سے بڑا مشن تھا اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے میری حلف برداری اس بات کا ثبوت ہے کہ میں اپنے والد کے مشن کی تکمیل کا عہد کرچکا ہوں ا ور انشاءاللہ آپ کے تعاون سے اپنے والد کے خواب کو حقیقی تعبیر سے روشناس کرا ¶ں گا۔

اس موقع پر ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کے صدر محمد یونس جونیجو ‘ سینئر نائب صدر محمد یوسف جونیجو ‘ نائب صدر محمد صدیق جونیجو ‘ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل جونیجو ‘ فائنانس سیکریٹری محدم حسین جونیجو جاپان والا و دیگر نے امیر علی سولنگی عرف پٹی والا مرحوم کی خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اسلام کی بنیاد حقوق اللہ و حقوق العباد پر استواررکھی ہے یعنی عبادت کیساتھ خدمت کو بھی ایمان کی تکمیل کیلئے لازم قرار دیاہے اور اللہ کے کرم سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اپنی زندگی میں حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کا حق ادا کرتے ہوئے زبان ‘ ذات ‘ رنگ ‘ نسل ‘برادری اور قومیت سے بالاتر ہوکر ہر انسان کیساتھ جو مخلصانہ سلوک و کردار ادا کیا وہ اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے خدمت کی اس معراج کو پالیا جو اللہ نے ایمان کی تکمیل کیلئے لازم قرار دی ہے۔